وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ

تازہ ترین

ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق این اے-96، این اے-104، این اے-143، پی پی-98 اور پی پی-203 میں پولنگ ہوگی۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے ترجمان کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی آخری تاریخ 24 اکتوبر ہے، جبکہ اپیلٹ ٹریبونل اپیلوں کے فیصلے 31 اکتوبر تک کرے گا۔
امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو جاری کی جائے گی، امیدواروں کی دستبرداری کی آخری تاریخ 3 نومبر مقرر کی گئی ہے، اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 4 نومبر کو ہوگی۔ ضمنی انتخابات میں پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہوگی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت شیڈول جاری کیا گیا ہے اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں