راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

صوابی میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں ہلاکتیں، ریسکیو آپریشن جاری

صوابی کے دالوڑی بالا علاقے میں اچانک ہونے والی شدید بارش نے تباہی مچا دی۔ تیز بارش کے باعث آنے والے سیلابی ریلے نے گاؤں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے 15 سے 20 گھروں کو نقصان پہنچا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد قمر کے مطابق 7 گھروں کی عمارتیں مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں جبکہ کئی افراد ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے مطابق، ایک تباہ شدہ مکان کے ملبے تلے 15 افراد پھنسے ہوئے ہیں، جن میں خواتین اور چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔
ان میں سعودی عرب سے حال ہی میں واپس آنے والے مشہور تیرانداز اورنگزیب کا خاندان بھی شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق اورنگزیب کی تین کمسن بیٹیاں بھی ملبے کے نیچے دب گئی ہیں۔
سڑکیں بہہ جانے کی وجہ سے بھاری مشینری پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ریسکیو اہلکار کئی گھنٹے پیدل چل کر متاثرہ گاؤں پہنچے اور چھوٹے آلات سے ملبہ کاٹ کر افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔
اب تک 11 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ ریسکیو آپریشن رات بھر بلا تعطل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت نے متاثرہ علاقے میں فوری طور پر کمبل، خوراک اور دیگر امدادی سامان پہنچا دیا ہے۔
ملبے تلے موجود افراد کی جان بچانے کی آخری کوششیں جاری ہیں، اور ہر لمحہ بہت قیمتی ثابت ہو رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں