برگر، پیزا اور شوارما میں مبینہ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال، شہریوں کی صحت داؤ پر-برگر، پیزا اور شوارما میں مبینہ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال، شہریوں کی صحت داؤ پر-ممبران نے زیادتیوں کا حساب برابر کیا، ملتان کو بہترین چیمبرز میں شامل کریں گے: فرینڈز گروپ-ممبران نے زیادتیوں کا حساب برابر کیا، ملتان کو بہترین چیمبرز میں شامل کریں گے: فرینڈز گروپ-اینٹی کرپشن کی ملتان اوراحمدپورشرقیہ میں کارروائی، سپروائزر واسا، نائب تحصیلدارگرفتار-اینٹی کرپشن کی ملتان اوراحمدپورشرقیہ میں کارروائی، سپروائزر واسا، نائب تحصیلدارگرفتار-ایکسین واسا رانا اکرام کی ترقی بھی متنازع، ڈی پی سی بائی پاس، چیئرمین کے شاہی فرمان پر گریڈ 17-ایکسین واسا رانا اکرام کی ترقی بھی متنازع، ڈی پی سی بائی پاس، چیئرمین کے شاہی فرمان پر گریڈ 17-کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل روکنے کا اعلان-کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل روکنے کا اعلان

تازہ ترین

شعیب اختر کا پاک بھارت میچ پر کڑا تبصرہ، پاکستان کی باؤلنگ مکمل طور پر ناکام

کراچی: پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی یکطرفہ شکست پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ اگر پاکستان نے 200 رنز بھی اسکور کیے ہوتے تو بھی موجودہ باؤلنگ لائن اپ اس ہدف کا دفاع نہیں کر سکتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر فہیم اشرف کو بولنگ دینا ہی تھی تو نئی گیند استعمال کرنی چاہیے تھی اور صائم ایوب کی جگہ ان کو کھلانا زیادہ سودمند ثابت ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم نے ابرار احمد جیسے مین باؤلر کو موقع دینے کے بجائے پارٹ ٹائم باؤلر صائم ایوب سے اوورز کروائے، جو بڑی غلطی تھی۔ ان کے مطابق پاکستان کی باؤلنگ غیر مؤثر رہی، حارث رؤف ایک بھی بھارتی بلے باز کو آؤٹ نہ کرسکے، اور جو وکٹ ملی وہ بھی بھارتی بلے بازوں کی غلطیوں کے باعث تھی۔
شعیب اختر نے کہا کہ بھارت کی ٹیم میں کے ایل راہل شامل نہیں تھے، جو ہمیشہ پاکستانی بولرز کے خلاف اچھا کھیلتے ہیں۔ ان کے مطابق سنجو سیمسن ٹیم کی کمزور کڑی تھے، جس وجہ سے میچ 19ویں اوور تک گیا، ورنہ بھارت اس سے بھی پہلے جیت سکتا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ابھیشیک شرما مزید کچھ دیر وکٹ پر جمے رہتے تو میچ پانچ اوور پہلے ہی ختم ہو جاتا۔ ان کے آؤٹ ہونے کی وجہ سے کھیل انیسویں اوور تک گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں