راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

شجاع آباد سیلابی ریلا، رانا قاسم نون کا محکمہ ایریگیشن پر شدید ردعمل

ملتان: وفاقی وزیر اور چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے شجاع آباد کے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اور بھوپت والا بند کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
انہوں نے محکمہ ایریگیشن کی ناقص کارکردگی اور غفلت پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اتنے سنگین حالات کے باوجود بند ٹوٹنے کی بنیادی وجہ محکمہ کی لاپرواہی ہے۔
شجاع آباد شہر کو ممکنہ سیلاب سے بچانے کے لیے سیکنڈ دفاعی لائن پر کام تیزی سے جاری ہے۔ بستی پریت اور موضع خیرپور کے علاقوں میں بند مضبوط بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں جبکہ شہر کو بچانے کے لیے ہائی الرٹ جاری ہے۔
وفاقی وزیر کے استفسار پر صوبائی وزیر کاظم پیرزادہ بھی فوری طور پر شجاع آباد پہنچ گئے اور مؤثر اقدامات کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکنڈ ڈیفنس لائن کو مضبوط بنانے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد کے مطابق بھوپت والا بند کے قریبی علاقوں جیسے ماہڑہ، محرم بستی، نئی بستی، بنگالہ موڑ اور نواں شہر سے آبادی اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ریسکیو ٹیمیں کسی جانی یا مالی نقصان سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، محکمہ سول ڈیفنس اور دیگر ادارے شجاع آباد شہر کو بچانے کے لیے دن رات متحرک ہیں اور مقامی آبادی سے بھی تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہر کے اطراف میں مزید بندوں کو مضبوط کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ ممکنہ خطرات سے نمٹا جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں