راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

شبیر تنولی کی درندگی بے نقاب، مزید مقدمہ درج

کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچوں اور بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور ان کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے سفاک ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ ڈیفنس تھانے میں سندھ عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم اور مکان مالک کے خلاف دائر کیا گیا۔
پولیس کے مطابق اس نئے مقدمے کے بعد مرکزی ملزم شبیر احمد تنولی ولد محمد شفیق پر درج مقدمات کی تعداد سات ہو گئی ہے۔ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں مکان مالک اعجاز اعوان کو بھی شریکِ ملزم بنایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم شبیر اور مکان مالک نے کرایہ داری معاہدہ تھانے میں جمع نہیں کرایا تھا۔
تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ ملزم شبیر احمد نے 60 سے زائد بچوں اور بچیوں کو اپنی درندگی کا نشانہ بنایا۔ ملزم کے موبائل فون سے برآمد ہونے والا مواد فرانزک تجزیے کے لیے اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم بچوں کی ویڈیوز اکٹھی کر کے فروخت بھی کرتا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے اس کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی چھان بین جاری ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں