راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 69 ڈالر کے نمایاں اضافے کے بعد نرخ بڑھ کر 4 ہزار 140 ڈالر فی اونس تک جا پہنچے۔
اسی طرح پاکستان کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونا 6 ہزار 900 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 35 ہزار 100 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
مزید برآں، فی 10 گرام سونا 5 ہزار 916 روپے کے اضافے سے بڑھ کر 3 لاکھ 73 ہزار 28 روپے کا ہو گیا، جو ملکی تاریخ میں اب تک کی بلند ترین قیمت ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں