راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

سوات سیلاب میں جانیں بچانے والے نوجوانوں کو وزیراعظم کی طرف سے 10،10 لاکھ روپے انعام

پشاور: وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن، خیبرپختونخوا، انجینئر امیر مقام نے سوات میں حالیہ سیلاب کے دوران جانیں بچانے والے دو بہادر رضاکاروں، محمد ہلال اور عصمت علی، کو 10،10 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے۔ یہ رقم وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے دی گئی۔
انعام ان کی بروقت اور جرات مندانہ امدادی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ محمد ہلال اور عصمت علی نے قدرتی آفت کے دوران کئی افراد کی زندگیوں کو محفوظ بنایا۔
انجینئر امیر مقام نے دونوں رضاکاروں کی غیرمعمولی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام انسانیت اور حب الوطنی کی روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی مدد کی، اور ان کی بہادری قوم کے لیے امید کی کرن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایسے افراد کی خدمات کو تسلیم اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے پرعزم ہے جو بحران کے دوران قوم کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ اس موقع پر تمام رضاکاروں اور امدادی کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے سیلاب کے دوران مدد کی۔
معزز رضاکاروں نے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ وہ مستقبل میں بھی ہر موقع پر قوم کی خدمت جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر محمد علی شاہ بھی موجود تھے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں