ساہوکا ،لڈن(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) تھانہ ساہوکا کی حدود چک نمبر 36 کے بی میں نوجوان کے اغوا کے خدشے کے بعد قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آگئی۔ نمبردار ذوالفقار علی چویرہ کا بیٹا شفقت چویرہ جو گزشتہ روز سے لاپتہ تھا، اہل خانہ نے اس کے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ تلاش کے دوران معلوم ہوا کہ نامعلوم ملزمان نے شفقت چویرہ کا گلا کاٹ کر نعش قریبی کھادر نہر میں پھینک دی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہوکا کی حدود چک نمبر 36 کے بی میں نوجوان کے اغوا کے خدشے کے بعد قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آگئی۔ نمبردار ذوالفقار علی چویرہ کا بیٹا شفقت چویرہ جو گزشتہ روز سے لاپتہ تھا۔اہل خانہ نے اس کے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔تلاش کے دوران معلوم ہوا کہ نامعلوم ملزمان نے شفقت چویرہ کا گلا کاٹ کر نعش قریبی کھادر نہر میں پھینک دی تھی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے دن بھر نہر میں سرچ آپریشن جاری رکھا تاہم نعش برآمد نہ ہو سکی۔رات کی تاریکی کے باعث آپریشن روک دیا گیا تھا۔اگلی صبح مقامی لوگوں نے کھادر نہر میں نعش دیکھی تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شفقت چویرہ کی گلاکٹی نعش برآمد کر لی گئی۔اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ساہوکا مرزا حسنین پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، جائے وقوعہ کا جائزہ لیا گیا اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق قتل کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے جبکہ ورثا اور اہل علاقہ نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ علاقے میں واقعہ کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔







