انمول عرف پنکی کا ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگیا، گرفتاری کے باوجود نیٹ ورک جاری رکھنے کا دعویٰ-انمول عرف پنکی کا ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگیا، گرفتاری کے باوجود نیٹ ورک جاری رکھنے کا دعویٰ-سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا انمول عرف پنکی کیس کا نوٹس، منشیات نیٹ ورک پر سخت کارروائی کا عندیہ-سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا انمول عرف پنکی کیس کا نوٹس، منشیات نیٹ ورک پر سخت کارروائی کا عندیہ-شیخ زید میڈیکل کالج: ایڈمن افسر کو بچانے کیلئے ملازمہ ذہنی مریضہ قرار، بار بار تبادلے-شیخ زید میڈیکل کالج: ایڈمن افسر کو بچانے کیلئے ملازمہ ذہنی مریضہ قرار، بار بار تبادلے-نشتر ٹو : میڈیکل گلوز خریداری میں کروڑوں روپے سے’’ہاتھ صاف‘‘ ،افسروں کوکلین چٹ-نشتر ٹو : میڈیکل گلوز خریداری میں کروڑوں روپے سے’’ہاتھ صاف‘‘ ،افسروں کوکلین چٹ-دو سال بعد بھی انتخابی انصاف ادھورا، ٹریبونلز کارکردگی سست، سینکڑوں عذرداریاں ریز التوا-دو سال بعد بھی انتخابی انصاف ادھورا، ٹریبونلز کارکردگی سست، سینکڑوں عذرداریاں ریز التوا

تازہ ترین

ساس خود کو ہمیشہ درست اور بہو کو غلط سمجھتی ہے، یہی گھریلو جھگڑوں کی بڑی وجہ ہے: مریم نفیس

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ گھروں میں ساس اور بہو کے درمیان پیدا ہونے والے اکثر مسائل کی بنیادی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ساس خود کو ہمیشہ درست جبکہ بہو کو ہر معاملے میں غلط تصور کرتی ہے۔
ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے خاندانی نظام، سسرال کے معاملات اور ساس بہو کے تعلق پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔
مریم نفیس کا کہنا تھا کہ بہو پر سسرال کی خدمت کی مکمل ذمہ داری ڈال دینا درست نہیں، جبکہ اسلامی تعلیمات میں بھی شادی کے بعد بچوں کو الگ اور آزاد زندگی گزارنے کا موقع دینے پر زور دیا گیا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ اگرچہ ان کا بیٹا عیسیٰ ابھی بہت چھوٹا ہے، لیکن وہ ذہنی طور پر پہلے ہی یہ فیصلہ کرچکی ہیں کہ شادی کے بعد اسے الگ گھر بسانے کی آزادی دیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی خاندان کے مالی حالات الگ گھر لینے کی اجازت نہ دیں تو کم از کم بہو کو گھر کے اندر اتنی آزادی ضرور ہونی چاہیے کہ وہ اپنا علیحدہ کچن بنا سکے اور اپنی مرضی سے زندگی گزار سکے۔
واضح رہے کہ مریم نفیس کی شادی فلم ڈائریکٹر امان احمد سے ہوئی تھی اور دونوں ایک بچے کے والدین ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں