ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی

تازہ ترین

انمول عرف پنکی کا ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگیا، گرفتاری کے باوجود نیٹ ورک جاری رکھنے کا دعویٰ

کراچی: منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی سے متعلق تفتیش کے دوران ایک اور مبینہ آڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں وہ اپنے نیٹ ورک سے متعلق اہم دعوے کرتی سنائی دیتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق آڈیو میں مبینہ طور پر انمول عرف پنکی کہتی ہے کہ اس کی گرفتاری کے باوجود اس کا کام اسی طرح جاری رہے گا اور نیٹ ورک متاثر نہیں ہوگا۔ آڈیو میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اگر یہ پیغام سن لیا گیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یا تو اس کے ساتھ کچھ ہوچکا ہے یا وہ زندہ نہیں رہی۔
مبینہ ریکارڈنگ میں ملزمہ یہ دعویٰ بھی کرتی ہے کہ آئندہ تمام معاملات ایک مرد کے ذریعے چلائے جائیں گے اور نئے نمبر کے ذریعے رابطہ جاری رہے گا، جبکہ چند دن بعد پرانا نمبر بھی دوبارہ فعال کردیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ایک اور مبینہ آڈیو میں پولیس اہلکار کامران کا بھی ذکر سامنے آیا ہے، جو جناح اسپتال چوکی میں تعینات تھا۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس اہلکار نے مبینہ طور پر 30 لاکھ روپے کے عوض ملزمہ کے بھائی ناصر کی رہائی میں کردار ادا کیا۔
ایک اور آڈیو میں ناصر نامی شخص نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ اسے اسپتال کے ایک کمرے میں رکھا گیا تھا جہاں سے بعد میں اسے منتقل کیا گیا۔
پولیس اور متعلقہ ادارے ان آڈیوز کی مزید تصدیق اور تحقیقات میں مصروف ہیں، جبکہ کیس سے جڑے مختلف پہلوؤں کی چھان بین جاری ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں