پاکستان مخالف بیانیہ برداشت نہیں کریں گے، مخالفین کی نسلیں تباہ کردیں گے، سینیٹر فیصل واوڈا-پاکستان مخالف بیانیہ برداشت نہیں کریں گے، مخالفین کی نسلیں تباہ کردیں گے، سینیٹر فیصل واوڈا-خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے معاملے پر جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس طلب-خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے معاملے پر جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس طلب-قواعد کی منظوری تک اسلام آباد میں غیر قانونی شیشہ کیفے بند کیے جائیں، چیف جسٹس ہائیکورٹ-قواعد کی منظوری تک اسلام آباد میں غیر قانونی شیشہ کیفے بند کیے جائیں، چیف جسٹس ہائیکورٹ-ایسی حکومت نہیں ہوسکتی جو دہشت گردوں سے ہمدردی رکھے، خیبر پختونخوا میں آئین کے مطابق اقدام کیا گیا، عطاء اللہ تارڑ-ایسی حکومت نہیں ہوسکتی جو دہشت گردوں سے ہمدردی رکھے، خیبر پختونخوا میں آئین کے مطابق اقدام کیا گیا، عطاء اللہ تارڑ-ریاست اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کا الزام، اقرار الحسن 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے-ریاست اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کا الزام، اقرار الحسن 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے

تازہ ترین

دریائے چناب میں5 دوستوں کی ہلاکت، صدمے سےاستاد بھی چل بسا

شہرسلطان(نامہ نگار)روہیلانوالی گانگا پتن دریائے چناب میں پانچ نوجوان ڈوبنے کا واقعہ بہت ہی افسوسناک ہے جس میں روہیلانوالی شہرسے پانچ نوجوان گانگا پتن دریائے چناب میں ٹک ٹاک بنانے پر مقابلہ کرنے والے پانچ نوجوان دوست ڈوب گئے۔صدمے سے استادبھی چل بسا، ایک نوجوان کا پاؤں پھسیل جانے سے دریائے چناب میں ڈوب گیا جس کو دیکھ کر اور نوجوان اس کو بچانے کیلئے دریائے چناب میں کھود لگائی اور تیسرا نوجوان چوتھا نوجوان آخرکار پانچواں نوجوان بھی اپنے ساتھیوں کو بچانے کیلئے خود ہی دریائے چناب میں ڈوب گیا کافی دیرتک ورثان کو پریشانی کا سامنا تھا کچھ دیرتک اطلاع ملی کہ گانگا پتن دریائے چناب میں پانچ دوست ٹک ٹاک بناتے ہی ڈوب گئے اطلاع پر انسپکٹر تھانہ روہیلانوالی ساجد سلطان نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گانگا پتن پر ہی پہنچ گیا اور 1122کو فوری اطلاع دی ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ اسسٹنٹ کمشنر جتوئی ریسکیو کی ٹیمیں فوری پتن گانگا پہنچ گئی دونوجواںوں کی لاشیں فوری نکال لیں اور تین لاشیں کافی دیر بعد ایک ملی اور دولاشیں دوسرے روز ملیں روہیلانوالی اور گردونواح کے ہزاروں لوگ پتن گانگا پہنچ گئے مقامی ایم پی اے میاں زاہد اسماعیل بھٹہ انسپکٹر تھانہ روہیلانوالی ساجد سلطان نے بڑی جدوجہد سے کام کیا اس واقعی کو افسوسناک قرار دیا موضع گانگا کے شیخ عبدالناصر سردار مصور خان گوپانگ ملک شریف چوہان عارف کھچی عتیق شاہ رانا جاوید امجد تبسم اکرم گوپانگ راؤطیب علی خاں ملک طارق غفور حسمانی جام اعجاز رسول گانگا چوہدری طارق گجر رانا عمر دراز مسرور قریشی اور دیگر درجنوں شخصیات کا افسوس کا اظہار کیا بتایا جاتا ہے کہ دریائے چناب میں ڈوبنے والے نوجوانوں کی سوشل میڈیا پر تصویریں دیکھ کر ان کا استاد جام صادق علی بھی چل بسا۔ شہرسلطان روہیلانوالی وسندے والی خانگڑھ ماہڑھا شہر چوک گدپور موچی والی چوک نزیر والا میں سوگ ہر آنکھ اشکبارہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں