راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ: 393 ہلاک، 190 زخمی، 1618 گھر متاثر

پشاور: خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث اب تک مختلف حادثات میں 393 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 190 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 300 مرد، 53 خواتین اور 40 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 145 مرد، 27 خواتین اور 18 بچے ہیں۔
موسلا دھار بارش اور فلش فلڈ کی وجہ سے صوبے کے 1618 گھر متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 1185 گھر جزوی طور پر اور 433 گھر مکمل طور پر منہدم ہوئے۔ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر ہے جہاں 234 افراد ہلاک اور صوابی میں 42 جاں بحق ہوئے۔ دیگر متاثرہ اضلاع میں سوات، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر لویر اور بٹگرام شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے اور عوام کسی بھی حادثے یا موسمی صورتحال کی معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں