راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

حکومت نے 24 ستمبر کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے صوبے کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کے موقع پر تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے 24 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے باعث متعلقہ حلقوں میں اسکولوں اور اداروں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت گھوٹکی، سکھر، خیرپور، میرپور خاص، عمرکوٹ، مٹیاری، حیدرآباد، جامشورو، دادو، بدین اور ٹھٹہ میں تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ان اضلاع میں تعلیمی اداروں کو پولنگ اسٹیشنز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ اسی لیے محکمہ تعلیم سندھ نے ضلعی افسران تعلیم اور ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز کو باہمی تعاون کی ہدایت دی ہے تاکہ پولنگ کے عمل میں سہولت فراہم کی جاسکے۔
اس کے علاوہ کراچی کے تین اضلاع، کراچی ویسٹ، کراچی ایسٹ اور کیماڑی میں بھی 24 ستمبر بروز بدھ عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت اسکولوں، سرکاری دفاتر اور دیگر کاروباری ادارے بند رہیں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں