سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا-ایران کے ساتھ معاملات مثبت سمت میں جا رہے ہیں، ضرورت پڑی تو سخت فیصلے کریں گے، ٹرمپ-ایران کے ساتھ معاملات مثبت سمت میں جا رہے ہیں، ضرورت پڑی تو سخت فیصلے کریں گے، ٹرمپ-پاکستان کو معاشی طاقت بنائیں گے، کسی نے بری نگاہ ڈالی تو آنکھیں نکال دیں گے، نائب وزیراعظم-پاکستان کو معاشی طاقت بنائیں گے، کسی نے بری نگاہ ڈالی تو آنکھیں نکال دیں گے، نائب وزیراعظم-ملتان: یومِ عاشور پرسکیورٹی کیلئے کنٹرول روم مکمل فعال، نگرانی سخت-ملتان: یومِ عاشور پرسکیورٹی کیلئے کنٹرول روم مکمل فعال، نگرانی سخت

تازہ ترین

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کے ویڈیو لنک ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہائی کورٹ میں چیلنج

راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کے ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کو باضابطہ طور پر ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کر دیا گیا۔
سلمان اکرم راجا اور فیصل محمود ملک ایڈووکیٹس کی جانب سے دائر پٹیشن کو ڈائری نمبر الاٹ کر دیا گیا ہے اور امکان ہے کہ سماعت کل جمعرات 25 ستمبر کو ہوگی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آئین پاکستان کا آرٹیکل 10 اے ہر شہری کو شفاف ٹرائل کا حق دیتا ہے، اس لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ کا ویڈیو لنک ٹرائل سے متعلق نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ مزید یہ کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے براہِ راست عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے اور فیصلہ آنے تک حکم امتناع جاری کیا جائے۔
درخواست گزار کے مطابق عدالت میں سماعت ویڈیو لنک کے بجائے واٹس ایپ کال پر ہو رہی ہے، جو فیئر ٹرائل کے تقاضوں کے منافی ہے کیونکہ وکلاء کو ملزم سے براہِ راست مشاورت کا حق ہونا چاہیے۔
پٹیشن میں مؤقف اپنایا گیا کہ ویڈیو لنک ٹرائل غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، لہٰذا اسے کالعدم قرار دے کر آئین کے تحت شفاف سماعت کو یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز درخواست پر اعتراض عائد کیا گیا تھا، تاہم آج دوبارہ دائر کر دی گئی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں