خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا

تازہ ترین

جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینیئر ترین جج قرار، ٹرانسفر مستقل

اسلام آباد: ٹرانسفر ہونے والے ججز کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، صدر مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا سینیئر ترین جج قرار دے دیا ہے۔
صدر نے نہ صرف جسٹس سرفراز ڈوگر بلکہ دیگر دو ججز کی ٹرانسفر کو بھی مستقل حیثیت دے دی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سینیارٹی کے تعین کا معاملہ صدر مملکت کو بھیج دیا تھا، جس پر صدر نے سینیارٹی کی فہرست جاری کر دی ہے۔
جاری کردہ لسٹ کے مطابق، جسٹس سرفراز ڈوگر سب سے سینیئر جج ہوں گے، جب کہ جسٹس خادم حسین سومرو کو نویں اور جسٹس آصف کو گیارہویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ججز کی مستقل ٹرانسفر اور سینیارٹی سے متعلق یہ معاملہ عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت تھا، اور گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل بھی دائر کی تھی۔
اس حوالے سے سرکاری نوٹیفکیشن 27 جون 2025 کو جاری کیا گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں