Post Views: 61
ملتان ( کورٹ رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس طارق ندیم نے گزشتہ روز معروف سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی اور ان کی دختر آمنہ جاوید ہاشمی ایڈوکیٹ
کی گلگشت کے علاقے میں غیر قانونی حراست کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی بازیابی کیلئے بیلف مقرر کیا ۔جس نے پیٹیشنر تنویر عالم ہاشمی کی ریجنل پولیس آفیسر ملتان کے خلاف حبس بے جا کی درخواست میں بیان کردہ جگہ پر چھاپہ مارا مگر وہ وہاں موجود نہ تھے فاضل عدالت نے درخواست کی سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی۔







