راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 3 گواہوں کی جرح مکمل

راولپنڈی: توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف تین گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کرلی گئی ہے۔
بانی پاکستان تحریکِ انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف یہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، جہاں سابق وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری انعام شاہ کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران مقدمے میں تین گواہوں کے بیانات پر جرح کی گئی۔
سماعت کے دوران کسٹم اپریزر رابعہ صمد، ثنا سعید اور اے ڈی سی عبداللہ خان کے بیانات پر تفصیلی جرح کی گئی۔ اس موقع پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل سے خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں بانی کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کی بھابی مہر النسا احمد بھی عدالت میں موجود تھیں۔
مقدمے کی کارروائی اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔ اب تک اس مقدمے میں مجموعی طور پر 14 گواہوں کے بیانات درج ہو چکے ہیں اور جرح بھی مکمل ہو چکی ہے۔ آج کی سماعت میں استغاثہ کے گواہ عظیم منظور کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے عدالت نے پیشی سے مستثنیٰ کیا۔
بعد ازاں عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور عمیر مجید ملک ٹیم کے ساتھ عدالت میں موجود تھے جبکہ وکلاء صفائی ارشد تبریز اور مفتی قوسین بھی موجود تھے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سینیٹر علی ظفر نے بھی عدالت میں شرکت کی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں