راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

بہاولپور: ٹیکنالوجی کالج میں طالب علم کی پراسرار موت، ہاسٹل واش روم سے لاش برآمد

بہاولپور (سپیشل رپورٹر)ٹیکنالوجی کالج کے طا لب علم کی پراسرار موت، سکندر بوائز ہاسٹل کے واش روم سے لاش برآمدہوگئی۔ بہاولپور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ٹیکنالوجی کالج کے الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ سیکنڈ ایئر کے طالب علم محمد مکی کی لاش سکندر بوائز ہاسٹل (پرائیویٹ) کے واش روم سے برآمد ہوئی ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی محمد مکی کا تعلق ہتیجی سے تھا۔ واقعہ کا اس وقت علم ہواجب وہ کافی دیر تک واش روم میں بند رہا۔ ساتھی طالب علم کے مطابق جب واش روم زیادہ دیر تک بند رہا تو شک کی بنیاد پر ہاسٹل وارڈن کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملنے پر ہاسٹل انتظامیہ نے دروازہ کھولا تو محمد مکی مردہ حالت میں پایا گیا۔ ریسکیو 1122 ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو ضروری کارروائی کے بعد تھانہ بغداد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس اور کرائم سین یونٹ نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کی نوعیت مشکوک قرار دی جا رہی ہےتاہم حتمی نتیجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں