برگر، پیزا اور شوارما میں مبینہ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال، شہریوں کی صحت داؤ پر-برگر، پیزا اور شوارما میں مبینہ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال، شہریوں کی صحت داؤ پر-ممبران نے زیادتیوں کا حساب برابر کیا، ملتان کو بہترین چیمبرز میں شامل کریں گے: فرینڈز گروپ-ممبران نے زیادتیوں کا حساب برابر کیا، ملتان کو بہترین چیمبرز میں شامل کریں گے: فرینڈز گروپ-اینٹی کرپشن کی ملتان اوراحمدپورشرقیہ میں کارروائی، سپروائزر واسا، نائب تحصیلدارگرفتار-اینٹی کرپشن کی ملتان اوراحمدپورشرقیہ میں کارروائی، سپروائزر واسا، نائب تحصیلدارگرفتار-ایکسین واسا رانا اکرام کی ترقی بھی متنازع، ڈی پی سی بائی پاس، چیئرمین کے شاہی فرمان پر گریڈ 17-ایکسین واسا رانا اکرام کی ترقی بھی متنازع، ڈی پی سی بائی پاس، چیئرمین کے شاہی فرمان پر گریڈ 17-کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل روکنے کا اعلان-کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل روکنے کا اعلان

تازہ ترین

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا متنازع مؤقف، ایشیا کپ ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار

بھارتی میڈیا کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایشیا کپ جیتنے کی صورت میں ٹرافی چیئرمین پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی کے ہاتھ سے وصول نہیں کرنا چاہتے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے سوریا کمار یادیو کا یہ مؤقف باضابطہ طور پر ایشین کرکٹ کونسل تک پہنچا دیا ہے۔
واضح رہے کہ محسن نقوی اس وقت پی سی بی کے چیئرمین کے ساتھ ساتھ ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ کی ذمہ داریاں بھی انجام دے رہے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ کر میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ دہرا دیا ہے۔ پی سی بی کا مؤقف ہے کہ پائیکرافٹ کو ہٹائے بغیر میچز کا انعقاد شکوک و شبہات میں گھرا رہے گا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے واضح کر دیا ہے کہ اگر ریفری تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے بقیہ میچوں میں شرکت نہیں کرے گا۔ پی سی بی نے آئی سی سی کی جانب سے ریفری کے خلاف کی گئی انکوائری کو بھی محض رسمی قرار دیا ہے، کیونکہ نہ تمام پہلوؤں پر غور کیا گیا اور نہ ہی متعلقہ افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں