راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

بجلی کے شعبے میں گردشی قرض تمام وسائل کو نگل رہا تھا، اسکے مسائل سے نمٹنا بڑی کامیابی ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے شعبے میں گردشی قرض نے تمام وسائل کو نگل لیا تھا اور اس کے مسائل سے نمٹنا ایک بڑی کامیابی ہے۔ اسلام آباد میں توانائی شعبے کے گردشی قرضے کے خاتمے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں نیویارک سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیر توانائی کی قیادت میں ٹاسک فورس نے آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے اور یہ منصوبہ اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ بجلی کے شعبے میں لائن لاسز ایک بڑا چیلنج ہیں اور اگلے مرحلے میں اس مسئلے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ 1225 ارب روپے کے گردشی قرض کا حل مالی نظم و ضبط کو بہتر بنانے، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرنے اور توانائی شعبے کے دیرینہ مسائل کے حل میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ وزارتِ خزانہ نے اس کامیابی کو وزیر اعظم کی ٹاسک فورس برائے پاور، وزارت توانائی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور 18 بینکوں کے مشترکہ تعاون سے ممکن قرار دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ تاریخی ری اسٹرکچرنگ اداروں کے باہمی مربوط کام کرنے اور ٹیم ورک کی طاقت کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ اس کوشش کی قیادت وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کی جبکہ وزیر خزانہ، وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری، نیشنل کوآرڈینیٹر، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ اور ٹاسک فورس کے دیگر اراکین نے بھرپور تعاون فراہم کیا۔ پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور 18 شراکتی بینکوں نے بھی مضبوط تعاون دیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں