راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

با اثر افراد کا سرکاری اراضی پر فلاحی بہانے سے غیر قانونی قبضہ، سیاسی سرپرستی میں دیواریں تعمیر

ملتان(سٹاف رپورٹر)خان پور میںشوگر ملز چک نمبر 1pجیٹھہ بھٹہ بستی دھپ سڑی جونیجو کالونی کے نزدیک واٹر سپلائی ٹینکی کے اردگرد دو ایکڑ سے زائد قیمتی سرکاری اراضی پر بااثر شخصیات ڈاکٹر محمد حنیف سابق کونسلر ,ماسٹر افتخار , ملک ناصر , میاں مرتضی , حاجی لطیف , ڈاکٹر مصطفی سابق کونسلر و دیگر افراد ناجائز قبضہ کرنے میں مصروف ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر حکومتی منظوری فلاحی کام کی آڑ میں قبضہ مافیا سرکاری اراضی ہتھیانے کی سازش ہر عمل پیرا ہے جنہیں بااثر سیاسی آشیر باد بھی حاصل ہے۔اس قبضہ کے حوالےسے مورخہ 9 اگست کو اسسٹنٹ کمشنر خانپور کو تحریری درخواست جمع کرائی گئی جس پر انہوں نے تحصیلدار کو ایمیجیٹلی موقع چیک کرکے رپورٹ کرنے کا حکم صادر کیا ۔ پٹواری عمران ظفر کے مطابق قبضہ مافیا کو قبضہ کرنے سے منع کیا اس کے باوجود اتوار کے روز قبضہ مافیا نے زبردستی سرکاری اراضی پر دیواریں تعمیر کرنا شروع کر دیں اہل علاقہ کی مداخلت سے تعیمراتی کام بند کرایا گیا ۔ اہل علاقہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قبل ازیں ڈھائی کنال پر رفاع عامہ کے حوالے سے پودے لگا کر قبضہ کیا گیا تھا علاقہ میں فوتگی ہوئی تو لوگ نماز جنازہ کے اکٹھے ہونا شروع ہوئے تو قابض ڈاکٹر مصطفی نے میت سڑک پر رکھتے ہوئے کہا یہ میری ذاتی ملکیہ رقبہ ہے نماز جنازہ کے لیے نہیں ۔ اب قبضہ مافیا رفاہ عامہ کا نام دیکر جعلسازی سے سرکاری رقبہ پر قبضہ کرنے کے درپے ہے ۔متعلقہ پٹواری کے مطابق جس جگہ پر قبضہ کیا جا رہا ہے یہ سرکاری جگہ ہے اور اس کے درمیان میں واٹر سپلائی ٹینکی موجود ہے گورنمنٹ نے ابھی تک کسی بھی پراجیکٹ کی اجازت نہیں دی ۔ اہل علاقہ و درخواست گزار نے وزیر اعلی پنجاب , انچارج سی سی ڈی پنجاب , کمشنر بہاولپور , ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان اور اسسٹنٹ کمشنر خان پور سے فوری نوٹس لینے اور قبضہ مافیا کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں