راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

ای سی سی کی ہدایت: یوٹیلیٹی اسٹورز کے واجبات اور ملازمین کے معاوضے فوری ادا کیے جائیں

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے واجبات، ملازمین کے معاوضے اور بقایاجات فوری ادا کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، جام کمال خان اور دیگر نے شرکت کی۔ ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کے سلسلے میں 30.216 ارب روپے کا پیکج منظور کیا اور اسٹورز کے ملازمین کے لیے پیکج کی سمری وزارت صنعت و پیداوار نے پیش کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بندش کا عمل شفاف اور منظم انداز میں مکمل کیا جائے، اور اس کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کے اثاثے رواں مالی سال فروخت کیے جائیں گے۔ اثاثوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن بندش کے اخراجات پورے کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔
ای سی سی نے واضح کیا کہ ملازمین کے حقوق اور فلاح و بہبود کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور تمام واجبات اور بقایاجات فوری ادا کیے جائیں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں