وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ

تازہ ترین

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
یہ اقدام بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت کے دوران سامنے آیا، جہاں عدالت نے حکم دیا کہ اسد قیصر کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ سماعت کے دوران پرویز الٰہی، اسد عمر اور شبلی فراز کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں قبول کرلی گئیں۔
بانی پی ٹی آئی سے متعلق وزارت قانون کو بھیجے گئے خط کا جواب تاحال موصول نہیں ہوا۔
پرویز الٰہی کی جانب سے وکیل سردار محمد رزاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی وکالت کے لیے سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی اور دیگر وکلاء پیش ہوئے۔
عدالت نے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں