راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، ایبٹ آباد اور چترال میں بھی محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی، اور اس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش پہاڑی سلسلے میں تھا۔
زلزلہ صبح 10 بج کر 20 منٹ پر آیا اور اس کی گہرائی 190 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکوں کے دوران لوگ گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے سڑکوں پر آئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں