آج کی تاریخ

یہ عام میٹھا آپ کے دماغ اور دل کو خاموشی سے نقصان پہنچا رہا ہے، تفصیل جان کر حیران رہ جائیں گے

ایری تھرائٹول ایک عام شوگر فری مٹھاس ہے جو دنیا بھر میں استعمال کی جاتی ہے، خاص طور پر کیٹو ڈائٹ، شوگر فری مشروبات اور انرجی ڈرنکس میں۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق یہ مصنوعی مٹھاس دماغ اور خون کی نالیوں کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ سائنسدانوں نے پایا ہے کہ ایری تھرائٹول دماغی خلیات میں آکسیڈیٹو اسٹریس بڑھاتا ہے اور خون کی نالیوں کو کھولنے والے اہم مادے نائٹرک آکسائیڈ کو کم کرتا ہے، جس سے خون کی روانی متاثر ہوتی ہے اور فالج یا دل کے دورے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

شوگر فری چیزیں خریدتے وقت اجزاء کی فہرست غور سے پڑھیں اور ایسے مصنوعی مٹھاس سے پرہیز کریں جن میں ایری تھرائٹول شامل ہو۔ اس کے بجائے قدرتی متبادل جیسے اسٹیویا یا مونک فروٹ استعمال کیے جا سکتے ہیں جو ذیابیطس کے مریضوں اور عام افراد کے لیے زیادہ محفوظ ہیں۔ روزمرہ کے مشروبات میں شہد یا گڑ کا محدود استعمال بھی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ صحت مند زندگی کے لیے بہتر یہی ہے کہ قدرتی اشیاء کو ترجیح دی جائے اور ہر قسم کی پروسیسڈ یا مصنوعی چیزوں کا استعمال کم کیا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں