احمد پور شرقیہ(سٹی رپورٹر) بہاول پورکی تحصیل یزمان تھانہ ہیڈراجکاں کی حدودمیں افسوس ناک واقعہ پیش آیا پسندکی شادی کرنا سگی بہن کا جرم بن گیا۔ سگے بھائی نے اپنی بہن روبینہ فیض کاگلا دباکرقتل کردیا۔پولیس تھانہ ہیڈراجکاں نے شوہر محمد وقاص گلزار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم اورساتھیوں کوگرفتار کرلیا۔ تفصیل کے مطابق دوماقبل چک نمبر140ڈی بی کے عارضی کارہائشی محمدوقاص ولدگلزاراحمد قوم جوئیہ نے موضع سنجرماہیووال بہاول پور سے فیض محمدجوئیہ کی بیٹی روبینہ فیض سے اس کے والدین کی رضامندی سے نکاح کیااوراپنی بیوی کولے کرگھرآگیا۔ اس دوران اسکا سالا کاشف بھی آکراکٹھے رہنے لگا۔ محمدوقاص کسی کام کے سلسلے میں بہاول پورگیاتوملزم محمدکاشف جوئیہ نے اپنی بہن کاگلا دباکرقتل کردیااورموقع سے فرارہوگیا۔پولیس تھانہ ہیڈراجکاں نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کوگرفتارکرلیا ۔ملزم کے دیگررشتہ داربھی حراست میں لے لئے گئے ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ ملزم کاشف دل سے اس شادی پر راضی نہ تھا۔اسی وجہ سے موقع ملتے ہی اپنی بہن کوجان سے ماردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے چھاپہ مار کر 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔








