رحیم یار خان،صادق آباد (بیورو رپورٹ، سٹی رپورٹر،نامہ نگار ) رحیم یا رخان کی 3فلورملزچاول کے تھیلوں میں آٹاسمگلنگ میں ملوث،8ٹرک پکڑے گئے۔تفصیل کے مطابق پنجاب میں گندم کی سرکاری سطح پر قیمت 3000 ہزار مقرر ہونے کے بعد پیسے کی چمک میں اندھے فلور ملرز نے کروڑوں روپے میں خریدی جانیوالے گندم کی رقم کو ڈبل کرنے کیلئے بین الصوبائی نقل و حمل شروع کر رکھی تھی،صوبہ سندھ میں گلوٹن فری اور فائن آٹا کی بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھ کر فلور ملز گاڈفادرز نے سندھ کے بڑے ذخیرہ اندوزوں سے خفیہ ڈیلیں کرکے 1800 سے 2100 روپے فی من کے حساب سے خریدی جانیوالی گندم ٹنوں کے حساب سے پسائی کرکے آٹا بنا کر سندھ میں سمگل کرنا شروع کر رکھا تھا۔گزشتہ روز بھونگ پولیس اور سپیشل مانیٹرنگ یونٹ نے مخبر کی اطلاع پر دعووالہ چیک پوسٹ کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے سندھ میں سمگل ہونے والے آٹے کی 8 ٹرک پکڑ لئے،ٹرکوں پر 4660 تھیلے آٹا لوڈ تھا جو چاول کے تھیلوں میں چھپایا گیا تھاجو رحیم یارخان کی تین بڑی فلور ملوں اسلم جاوید فلور ملز،شان فلور ملز اور الشکور فلور ملز کے مالکان کی ملکیت بتایا جارہا ہے ،ذرائع کے مطابق بھونگ پولیس اور سپیشل مانیٹرنگ یونٹ نے تحویل میں لے لیااور اے ایس پی صادق آباد انعام اللہ کی ہدایت پر پولیس نے ٹرک ڈرائیوروں زبیر والد عبدالناصر،میر محمد ولد الٰہی بخش،منظور احمد ولد وزیر احمد،ولی خان ولد شیر خان،خدائے نور ولد نر محمد،صالح محمد ولد رحیم بخش،بشیر احمد گل خان اور سیفل کو گرفتار کرکے ٹرکوں کو سرکاری تحویل میں لینے کے بعد کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔دوسری جانب ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انجمن تاجران،فلور ملز ایسوسی ایشن کی سرکردہ شخصیات پکڑے جانیوالے ٹرکوں کو چھڑوانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دئیے ہیں۔
رحیم یارخان: چاول کے تھیلوں میں آٹا سمگلنگ، 8 ٹرک پکڑےگئے