خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا

تازہ ترین

گرین ٹریکٹر اسکیم؛ مریم نواز نے کامیاب کسان کو خود فون کیا

پنجاب حکومت نے گرین ٹریکٹر اسکیم کے دوسرے مرحلے میں 9500 ہائی پاور ٹریکٹروں کے لیے قرعہ اندازی کا آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس تقریب کی قیادت کی اور کامیاب کسانوں کو مبارکباد دی۔ پہلا ٹریکٹر تحصیل اٹک کے راجہ رفعت عباس کے نام نکلا، دوسرا نزہت پروین اور تیسرا میاں نصیر کے حصے میں آیا۔ وزیراعلیٰ نے خاص طور پر کامیاب کسان محمد عاشق سے فون پر بات کر کے انہیں خوشی کا پیغام دیا اور پنجابی میں کہا کہ ’’تہانوں ٹریکٹر واسطے اپلائی کیتا سی، ناں نکل آیا اے، مبارک ہو‘‘۔
سیکریٹری زراعت نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت 7 ایکڑ یا اس سے زیادہ زمین رکھنے والے کسان 75 سے 125 ہارس پاور کے ہائی پاور ٹریکٹر حاصل کر سکیں گے اور حکومت ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے سبسڈی دے گی۔ مجموعی طور پر گرین ٹریکٹر فیز ٹو میں 20 ہزار ٹریکٹروں پر سبسڈی دی جائے گی، جن میں 9500 ہائی پاور اور 10 ہزار میڈیم پاور (50 سے 65 ہارس پاور) ٹریکٹر شامل ہیں، میڈیم پاور ٹریکٹروں پر سبسڈی 5 لاکھ روپے ہوگی۔
اس مرحلے کے لیے 7 لاکھ 34 ہزار کسانوں نے درخواستیں جمع کرائیں، جن میں سے 2 لاکھ 82 ہزار کسان قرعہ اندازی کے اہل قرار پائے اور 9500 کسان کامیاب ہوئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تقریباً 98 فیصد کسان پاکستانی ساختہ ٹریکٹروں کے لیے اپلائی کر رہے ہیں جبکہ صرف 2 فیصد نے امپورٹڈ ٹریکٹروں میں دلچسپی ظاہر کی۔ حکومت نے امپورٹڈ ٹریکٹروں کی ڈیمانڈ کے پیش نظر غیر ملکی ڈیلر کمپنیوں کو پنجاب میں بزنس آفس اور ڈیلرشپ قائم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں