آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: ملک میں یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ آئل انڈسٹری کی جانب سے قیمتوں سے متعلق ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے، جس کے مطابق پیٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپیہ 97 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 2 روپے 48 پیسے، لائٹ ڈیزل میں ایک روپیہ 76 پیسے اور مٹی کے تیل میں 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
اوگرا قیمتوں کی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کے ذریعے وزارتِ خزانہ کو بھیجے گی، جس کے بعد وزیراعظم کی منظوری کے تحت وزارتِ خزانہ کل نئی قیمتوں کا حتمی اعلان کرے گی۔
یاد رہے کہ 15 روز قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی تھی، تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 78 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں