آج کی تاریخ

کامسیٹس کیمپسز: “قوم” کی نشاندہی پر ریکٹر کا نوٹس، ڈائریکٹر عارضی چارج منتقل، مزے ختم

ملتان (سٹاف رپورٹر) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے عارضی ریکٹر ڈاکٹر ساجد قمر کی جانب سے ان کے مختلف کیمپسز کے ڈائریکٹرز کے ریگولر ٹینیور اور پھر 3 ماہ کی عارضی مدت ختم ہو جانے کے بعد انہی عارضی ڈائریکٹرز کے خلاف مسلسل شکایات اور دوبارہ عارضی چارج دینے کے حوالے سے روزنامہ قوم کی اہم ترین نشاندہی پر ریکٹر آفس نے ایکشن لیتے ہوئے دوسرے کیمپسز کے ڈائریکٹرزکے عارضی چارج ختم ہونے پر انہی ڈائریکٹرز کیمپسز کو چارج دینے کے بجائے دوسرے پروفیسر حضرات کو کیمپسز کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔تفصیل کے مطابق یکم جون 2025 کو کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس کے ڈاکٹر خدا بخش کا عارضی چارج ختم ہونے پر 4 جون 2025 کو ڈاکٹر خدا بخش کو ہی عارضی چارج سونپ دیا گیا تھا۔ اسی طرح کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہد خٹک کا چارج ختم ہونے پر یہ چارج نا معلوم وجوہات کی بناء پر دوبارہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد خٹک کو ہی عارضی دے دیا گیا تھا۔ جس پر روزنامہ قوم کی ایجوکیشن ریسرچ سیل کی ٹیم نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے مختلف کیمپسز کے ڈائریکٹرز اور ان کے خلاف شکایات پر مبنی ڈیٹا جب اسلام آباد ریکٹر آفس کو بھیجا اور نشاندہی کی کہ اس طرح ایک ہی شخص کو مسلسل چارج دینے سے dictatorship کو صورتحال پیدا ہو جاتی ہے تو پہلے ریکٹر آفس کی جانب سے یہ موقف اپنایا گیا کہ صرف 3 ماہ کے لیے نئے پروفیسرز کو چارج دینا مناسب نہیںہے مگر پھر ریکٹر آفس نے دانشمندانہ فیصلہ کرتے ہوئے باقی کیمپسز کے ڈائریکٹرزکو دوبارہ عارضی چارج دینے کے بجائے نئے پروفیسر حضرات کو کیمپس ڈائریکٹرز کا عارضی چارج سونپ دیا۔ جن میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے لاہور کیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سید اسد حسین کا چارج ختم ہوتے ہی یہ چارج کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کیمپس کے میتھ ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر سرفراز احمد کو عارضی طور پر سونپا گیا۔ اسی طرح کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے ساہیوال کیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد ظفر کا چارج ختم ہوتے ہی یہ چارج کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر نجیب الرحمٰن کو بھی عارضی طور پر سونپا گیا۔ اسی طرح کامسیٹس یونیورسٹی واہ کیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد کا چارج ختم ہوتے ہی یہ چارج کامسیٹس یونیورسٹی واہ کیمپس کے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ منیر کو عارضی طور پر سونپا گیا۔ اسی طرح کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اٹک کیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد جنید مغل کا چارج ختم ہوتے ہی یہ چارج کامسیٹس یونیورسٹی اٹک کیمپس کے الیکٹریکل اور کمپیوٹر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر لئیق خان کو عارضی طور پر سونپا گیا۔ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل اگست 2023 سے اسی پوزیشن پر فائز ہیں۔ مگر چونکہ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں انچارج کیمپس کی کوئی سٹیچوری پوزیشن نا ہے چنانچہ حالیہ عارضی ریکٹر کے چارج سنبھالنے کے بعد عارضی ریکٹر ڈاکٹر ساجد قمر کی جانب سے ایکٹ کے مطابق انتظامی امور سر انجام دینے کے لیے ڈاکٹر سہیل کو انچارج کیمپس لگایا گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں