Post Views: 33
لاہور ہائیکورٹ نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس فاروق حیدر آج اس درخواست پر سماعت کریں گے۔
ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر جوئے کی ایک ایپ کی تشہیر کی تھی، جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ انہیں بیرون ملک روانگی کے وقت این سی سی آئی اے حکام نے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، حالانکہ انہیں پہلے کبھی کسی نوٹس کے ذریعے طلب نہیں کیا گیا۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ سعد الرحمٰن کو گرفتاری کے بعد دس روز تک جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا۔








