Post Views: 21
اڈالاڑ(نمائندہ قوم)چوکی لاڑ پولیس کا کارنامہ ،ملزمان کیساتھ بچوں کو بھی اٹھالائی۔ تفصیلات کیمطابق پولیس چوکی لاڑ کی انوکھی کارروائی نے شہریوں کو حیران کر دیا۔ پولیس نے ملزمان کے ساتھ ننھے بچوں کو بھی حراست میں لے لیا۔ بچوں کے ماموں نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے بلاوجہ معصوم بچوں کو ساتھ بٹھا لیا، جن کا کسی جرم سے کوئی تعلق نہیں۔ بچے کے ماموں اور شہریوں نے سی پی او ملتان سے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب متعلقہ انسپکٹر عارف کا کہنا ہے کہ بچے موقع پر موجود تھے جنہیں بعد ازاں ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔








