Post Views: 35
لاہور: افغانستان کی جانب سے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت سے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ردِعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ٹورنامنٹ اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق افغانستان کی عدم شرکت کے بعد بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی اور ٹیم کو شامل کر کے سیریز کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تیسری ٹیم کے طور پر شامل کرنے کے لیے مختلف ممالک سے رابطے کیے جا رہے ہیں اور حتمی اعلان جلد متوقع ہے۔
یاد رہے کہ یہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک پاکستان میں شیڈول ہے، جس میں میزبان پاکستان اور سری لنکا کے علاوہ افغانستان کی ٹیم نے شرکت کرنا تھی۔








