آج کی تاریخ

پیپلز پارٹی الزام تراشی نہ کرے، مقابلہ کرنا ہے تو پرفارمنس کی بنیاد پر کریں،صوبائی وزیر

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو الزام تراشی کے بجائے کارکردگی کی بنیاد پر مقابلہ کرنا چاہیے۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شاندار کارکردگی سے خائف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اتحادی جماعت ڈھنگ کے مشورے دے تو ہم ضرور سنیں گے، لیکن سیاسی پوائنٹ اسکورنگ قابلِ قبول نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بیرونی امداد لینے سے انکار کیا ہے تو کسی صوبے کو زبردستی مداخلت کا حق نہیں۔ انتظامی امور میں سیاست کرنا یا اپنے فائدے کے لیے بیان بازی کرنا درست رویہ نہیں ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جب سندھ میں سیلاب آیا تو ہم نے کوئی سیاسی بیان نہیں دیا، لیکن آج پیپلز پارٹی پنجاب میں پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہے۔ اگر حقیقی مقابلہ کرنا ہے تو کارکردگی کی بنیاد پر کریں، الزام تراشی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان اتحاد ملک میں استحکام اور ترقی کے لیے ایک مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں