جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی، حکومت نے لیوی میں بڑا اضافہ کر دیا

اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے ساتھ حکومت نے عوام پر مزید مالی بوجھ ڈال دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 13 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، جس کے بعد پیٹرول پر لیوی کی نئی شرح 117 روپے 41 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بھی پیٹرولیم لیوی میں 13 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 42 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
گزشتہ شب پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس کا اطلاق 12 بجے رات سے ہو چکا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ اس سے قبل قیمت 399 روپے 58 پیسے تھی۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 399 روپے 86 پیسے تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 29 اپریل کو بھی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں