جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار

تازہ ترین

منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے منشیات سے متعلق مختلف مقدمات میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے مجموعی طور پر 8 مقدمات میں ملزمہ کی آن لائن پیشی کی اجازت دی۔ عدالتی حکم کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث چالان جمع ہونے تک ملزمہ کو جسمانی طور پر عدالت میں پیش کرنا ضروری نہیں ہوگا۔
عدالت نے جیل حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ جب بھی عدالت کی جانب سے طلب کیا جائے، ملزمہ کی حاضری یقینی بنائی جائے۔ اس سلسلے میں جیل انتظامیہ کو واضح احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
پولیس نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ملزمہ کو عدالت لانے کی صورت میں امن و امان کی صورتحال متاثر ہونے کا خدشہ ہے، لہٰذا ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی اجازت دی جائے۔
عدالت نے پولیس کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے تھانہ گارڈن میں درج ایک مقدمے، تھانہ گذری کے 6 مقدمات اور تھانہ بغدادی میں درج ایک مقدمے میں ملزمہ کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی منظوری دے دی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں