آج کی تاریخ

پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

تازہ ترین

پنجاب میں سیلاب کی صورتحال بہتر، دریاؤں میں پانی نارمل، متاثرہ شہریوں کے لیے ریلیف کیمپ قائم

پنجاب میں دریاؤں میں پانی کی سطح نارمل ہونے لگی ہے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ پروانشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا پر بہاؤ ایک لاکھ 4 ہزار کیوسک، سلیمانکی پر 81 ہزار کیوسک، اور دریائے چناب مرالہ پر 42 ہزار کیوسک ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق چناب میں خانکی ہیڈ ورکس پر 44 ہزار، قادر آباد پر 37 ہزار اور ہیڈ تریموں پر 41 ہزار کیوسک پانی بہ رہا ہے۔ پنجند پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 33 ہزار کیوسک، دریائے راوی جسڑ پر 8 ہزار اور شاہدرہ پر 9 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بلوکی ہیڈ ورکس پر 31 ہزار اور ہیڈ سدھنائی پر 29 ہزار کیوسک پانی بہاؤ ہے۔ صوبائی حکومت نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا ہے۔

ریلیف کمشنر نبیل جاوید کے مطابق ستلج، راوی اور چناب میں شدید سیلاب کے نتیجے میں 47 سو سے زائد موضع جات متاثر ہوئے اور تقریباً 47 لاکھ 55 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ 319 ریلیف کیمپس اور 407 میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے جبکہ 26 لاکھ 22 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ مویشیوں کی حفاظت کے لیے 356 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے اور 20 لاکھ 90 ہزار جانور محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے۔

نبیل جاوید نے بتایا کہ منگلا ڈیم 96 فیصد، تربیلا ڈیم 100 فیصد، بھارتی بھاکڑا ڈیم 88 فیصد، پونگ ڈیم 99 فیصد اور تھین ڈیم 90 فیصد تک بھر چکے ہیں۔ حالیہ سیلاب اور حادثات میں 127 شہری جان بحق ہوئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کے نقصانات کا ازالہ شفاف اور آسان طریقے سے کیا جائے گا اور نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے جلد شروع کیا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں