آج کی تاریخ

پنجاب میں سموگ کا راج، گجرانوالہ آلودہ ترین، لاہور، ملتان، ڈیرہ میں بھی صورتحال خراب

ملتان(قوم نیوز)پنجاب بدستور بد ترین سموگ کی لپیٹ میں ہے۔صوبائی دارالحکومت لاہور کی فضا بھی انتہائی آلودہ رہی، ایئر کوالٹی انڈیکس 351تک پہنچ گیا، پاکستان میں گوجرانوالہ سب سے آلودہ ترین شہر بن گیا، اے کیو آئی 521 ریکارڈ کیا گیا، فیصل آبادمیں اے آئی کیو275، ملتان میں 273ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے، بیماریوں کے پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔ شہری ماسک کا استعمال اور احتیاط کریں۔بھارت سے آنے والی آلودہ مشرقی ہواؤں کے سبب پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق بھارت سے آنےوالی آلودہ مشرقی ہوائیں لاہور کے فضائی معیار پر اثر اندازہو رہی ہیں، اس دوران لاہور کا اوسط اے کیو آئی 320 تا 360 تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کا بتانا ہے کہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر ہے، لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 450 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اسی طرح ڈیرہ غازی خان اور قصور بھی ملک کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں۔ڈی جی خان اور قصور میں ایئرکوالٹی انڈیکس 500 ریکارڈ کیا گیا، قصور میں 286 ، رائے ونڈ میں 601، گوجرانوالہ میں 442، لاہور میں 398، فیصل آباد میں 337 اور شیخوپورہ میں 358پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیا گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں