Post Views: 49
لاہور: ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے وہ تمام اراکین جنہوں نے قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے استعفے دے دیے تھے، تاحال سرکاری گاڑیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ تمام استعفے اسپیکر اسمبلی کو موصول ہو چکے ہیں، تاہم ابھی تک کسی بھی رکن کا استعفا باضابطہ طور پر منظور نہیں کیا گیا۔
مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بیشتر چیئرمینز نے استعفے کے باوجود اپنی سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کیں۔ اب تک صرف دو ارکان، حافظ فرحت اور اویس ورک، نے اپنی گاڑیاں اسمبلی سیکرٹریٹ کو جمع کروائی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی اراکین نے اپنے استعفے بیرونِ ملک سے واٹس ایپ کے ذریعے بھجوائے ہیں، جس پر اسمبلی سیکرٹریٹ نے قانونی جانچ شروع کر دی ہے۔








