آج کی تاریخ

پاک فوج کا بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب، کئی مورچے تباہ

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے مؤثر اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے متعدد مورچوں کو نشانہ بنایا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، بھارتی جارحیت کا سلسلہ پہلگام فالس فلیگ واقعے کے بعد جاری ہے۔ 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت نے کیانی اور منڈل سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس میں چھوٹے ہتھیار استعمال کیے گئے۔
جواب میں پاک فوج نے فوری اور بھرپور ردعمل دیتے ہوئے دشمن کو خاموش کرایا، اور مقبوضہ کشمیر میں واقع چکپترا پوسٹ سمیت کئی مورچوں کو تباہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی اس کے جنگی جنون اور مقبوضہ وادی میں جاری مسلمانوں پر ظلم کی عکاس ہے۔ بھارتی فورسز نے کشمیری سرحدی علاقوں سے عوام کو بے دخل کرنا شروع کر دیا ہے۔
پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے وہ ہر لمحہ تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں