آج کی تاریخ

پاک فضائیہ کو خراج تحسین: جے 10 سی کا انسانی ماڈل، دوست ممالک کا شکریہ

اسلام آباد: پاک فضائیہ کی شجاعت اور بھارت کے تین رافیل طیاروں کو مار گرانے کے بعد مسلم انسٹیٹیوٹ نے دربار سلطان باہو پر ایک بھرپور اور حب الوطنی سے بھرپور تقریب میں پاک فوج اور فضائیہ کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب میں جے 10 سی طیارے کا انسانی ماڈل تیار کیا گیا، جو بھارتی رافیل طیاروں کو شکست دینے کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا۔ ہزاروں افراد نے “پاکستان زندہ باد” اور “پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ” کے فلک شگاف نعروں سے ماحول کو گرما دیا۔
اس موقع پر عوام نے چین، ترکیہ، آذربائیجان اور سعودی عرب جیسے دوست ممالک کا بھی بھرپور شکریہ ادا کیا، جنہوں نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی۔ شرکاء نے انسانی ترتیب میں “شکریہ چین، ترکیہ، آذربائیجان” اور “پاکستان زندہ باد” جیسے الفاظ کی صورت اختیار کی، جو حب الوطنی کا فقید المثال منظر تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں