آج کی تاریخ

Imran Khan, PTI, Adiala Jail, Judicial Commission, May 9, November 26, Negotiation, Establishment, Court Cases, Toshakhana Case, Al-Qadir University Case, Aliema Khan, Missing Persons, Judicial System, Political Statements, Pakistan Politics

پاکستان کی خاطر گیو اینڈ ٹیک کے لیے تیار ہوں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے وسیع تر مفاد میں معاملات طے کرنے کے لیے آمادہ ہیں۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی سمجھوتے کے لیے تیار نہیں لیکن ملک کے استحکام کے لیے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ وہ قومی یکجہتی کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہیں اور وہ صرف انصاف کی خواہش رکھتے ہیں تاکہ ان کے مقدمات جلد نمٹائے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ احتجاجی تحریک کی تیاری مکمل ہے اور پانچ سے چھ دن میں لائحہ عمل کا اعلان کر دیا جائے گا۔ علیمہ خان کے give and take بیان پر عمران خان نے کہا کہ وہ پاکستان کے لیے ہر طرح کے سمجھوتے کے لیے تیار ہیں، تاہم اپنے لیے کوئی رعایت نہیں مانگ رہے کیونکہ اگر مانگنی ہوتی تو پہلے مانگ لیتے۔
عمران خان نے پارٹی قیادت کو ہدایت دی ہے کہ وہ تحریک کے لیے مکمل تیار رہیں اور کہا کہ اب مزید برداشت نہیں کروں گا اگر کوئی خاموش رہا، اور دو طرفہ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں