خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا

تازہ ترین

پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کی تکمیل پر آئندہ ہفتے اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، دونوں ممالک نے آئندہ ہفتے تجارتی معاہدہ مکمل کرنے پر اصولی اتفاق کر لیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور امریکی سیکریٹری برائے تجارت ہاورڈ لٹنک کے درمیان ورچوئل اجلاس ہوا، جس میں باہمی ٹیرف (Reciprocal Tariffs) کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ دونوں فریقین نے مذاکرات کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور آئندہ ہفتے تک تمام تفصیلات طے کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ مستقبل میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان ایک جامع شراکت داری تشکیل دی جائے گی، جو باہمی مفادات پر مبنی ہوگی اور اس میں سرمایہ کاری، تجارت، اسٹریٹیجک تعاون اور دیگر اہم شعبوں کو شامل کیا جائے گا۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق، یہ شراکت داری دونوں ممالک کے لیے یکساں فوائد کی حامل ہو گی، جبکہ آئندہ ہفتے تکنیکی سطح پر مذاکرات مکمل کیے جانے کی توقع ہے۔ فریقین نے تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں