Post Views: 61
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل دوسرے دن بھی بھرپور تیزی دیکھی گئی، جس نے مارکیٹ کو ایک اور نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 940 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس بڑھ کر 1,64,787 پوائنٹس تک جا پہنچا۔ بعد ازاں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث انڈیکس میں مزید بہتری دیکھنے کو ملی اور یہ 1296 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے بعد 1,65,144 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں ریکارڈ تیزی دیکھی گئی تھی، جب انڈیکس نے نئی بلند سطح کو چھوا تھا، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا۔








