جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار

تازہ ترین

ٹرمپ کا دعویٰ: پاکستان کی درخواست پر ایران پر حملے روک دیے، تہران نے مؤقف مسترد کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر ممکنہ حملے روک دیے گئے ہیں۔
امریکی صدر کے مطابق پاکستانی قیادت نے مؤقف اختیار کیا کہ ایران پر کارروائی نہ کی جائے اور ایرانی قیادت کی جانب سے متفقہ تجاویز آنے تک تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسی درخواست کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکا جائے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کی جا رہی ہے جب تک ایران کی جانب سے باضابطہ تجاویز پیش نہیں کی جاتیں اور مذاکراتی عمل مکمل نہیں ہو جاتا۔ انہوں نے اپنی فوج کو ہائی الرٹ رہنے اور ہر صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت بھی جاری کی۔
دوسری جانب ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر مہدی محمدی نے امریکی صدر کے اس اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی کوئی حیثیت نہیں۔ ان کے مطابق ایران کے خلاف جاری اقدامات دراصل جارحیت کے مترادف ہیں اور اس کا جواب مناسب وقت پر دیا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں