10 سی سی سرنج پر پابندی پر ماہرین کا تحفظات کا اظہار، نومولود بچوں کے علاج پر منفی اثرات کا خدشہ-10 سی سی سرنج پر پابندی پر ماہرین کا تحفظات کا اظہار، نومولود بچوں کے علاج پر منفی اثرات کا خدشہ-امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، "خون رائیگاں نہیں جائے گا"-امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، "خون رائیگاں نہیں جائے گا"-گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، ہدف مکمل نہ ہو سکا-گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، ہدف مکمل نہ ہو سکا-ایرانی میڈیا کا دعویٰ، سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل حملہ، سعودی حکام نے خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا-ایرانی میڈیا کا دعویٰ، سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل حملہ، سعودی حکام نے خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طالبات کے لیے بڑا اعلان، ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طالبات کے لیے بڑا اعلان، ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ

تازہ ترین

وزیراعظم کا توانائی شعبے پر اہم اجلاس، بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے پیکج تیار

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی کے امور پر اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شمسی توانائی اور بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ حکومت کی سولرائزیشن پالیسی اور قابل تجدید توانائی سے متعلق ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
اجلاس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے اور جینریشن کمپنیوں کے خاتمے (لیکوڈیشن) کے قانونی معاملات جلد از جلد نمٹانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ عوام میں سولرائزیشن پالیسی سے متعلق پائے جانے والے شکوک و شبہات کو اعداد و شمار کی بنیاد پر دور کیا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے، جس کا جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے ذریعے عوام کو مزید ریلیف فراہم کیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے پاور ڈویژن، آبی وسائل ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن کے مابین ہم آہنگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں