Post Views: 32
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران مثالی قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر کو اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں سے نوازا ہے اور ان کی دلیری، بصیرت اور استقامت نے دشمن کو بھرپور جواب دینے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ انہی خدمات کے اعتراف میں انہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران افواج پاکستان کے ہر سپاہی نے سرحدوں پر وطن کا دفاع کرتے ہوئے بے مثال قربانیاں دیں، پوری قوم کو اپنے شہداء، غازیوں اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔