آج کی تاریخ

وزیراعظم شہباز شریف کی بل گیٹس کے ساتھ ملاقات، پاکستان میں امداد اور ترقیاتی تعاون پر بات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس کی ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ وزیراعظم آفس کے بیان کے مطابق شہباز شریف نے 2022 کے سیلاب کے دوران بل گیٹس فاؤنڈیشن کی امدادی کارروائیوں کو یاد کرتے ہوئے حالیہ 2025 کے سیلاب کے بعد دی جانے والی امداد کو بھی سراہا۔
وزیراعظم نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے، قوت مدافعت اور غذائی معیار میں بہتری، اور معاشی شمولیت کے اقدامات میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پولیو کے مکمل تدارک کے حصول میں فاؤنڈیشن کے مسلسل تعاون کی اہمیت پر خصوصی زور دیا۔
مزید براں وزیراعظم نے حکومت کی جامع معاشی اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کی عملی مدد اور مثبت کردار کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے صحت، غذائی معیار، معاشی شمولیت اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن میں مشترکہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں