آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا کامیاب دورۂ ملائیشیا مکمل، باہمی تعلقات میں نئی پیش رفت

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کا کامیاب سرکاری دورہ مکمل کرلیا اور وطن واپس روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو الوداع کہنے کے لیے ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم خود کوالالمپور کے بنگا رایا ایئرپورٹ پر موجود تھے، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان پرتپاک ملاقات ہوئی۔ دورے کے دوران باہمی تعلقات میں غیر معمولی گرم جوشی دیکھی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی آمد پر بھی داتو سری انور ابراہیم نے ذاتی طور پر ان کا استقبال کیا اور انہیں ان کے قیام کے دوران لی گئی تصاویر پر مشتمل یادگاری البم تحفے میں پیش کی۔ وزیراعظم کو رہائش گاہ سے ہوائی اڈے تک اعلیٰ سرکاری پروٹوکول فراہم کیا گیا۔
بنگا رایا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملائیشیا کے وزیراعظم، پاکستان کے ہائی کمشنر سید احسن رضا اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے انتظامی مرکز پتراجایا میں وزیراعظم آفس (پردانا پترا) کا دورہ کیا، جہاں انہیں ملائیشیائی فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعدازاں دونوں وزرائے اعظم کے درمیان اہم دو طرفہ ملاقات ہوئی۔
وفود کی سطح پر مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، جب کہ متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان-ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کی اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے انہیں ’’لیڈرشپ اینڈ گورننس‘‘ میں اعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی دی گئی۔
یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں