آج کی تاریخ

پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے جاپانی بینک کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات، سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے جاپان کے بین الاقوامی تعاون بینک (JBIC) کے شعبہ مائننگ و میٹل فائنانس کے ڈائریکٹر جنرل تارو کاٹو نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ معاشی اور سفارتی تعاون کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان صنعت و تجارت میں ماضی کا اشتراک ہمیشہ مثبت رہا ہے اور پاکستان اس تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ جاپانی سرمایہ کاروں اور بینکوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ زراعت، آئی ٹی، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں جاپانی ٹیکنالوجی اور مہارت سے پاکستان نمایاں فوائد حاصل کر سکتا ہے۔ وزیراعظم نے مزید بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے اور سرمایہ کار پہلے ہی پاکستان کے بڑے منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کم لاگت والی افرادی قوت سرمایہ کاروں کو مسابقتی ماحول فراہم کرتی ہے اور حکومت سرمایہ کاروں کے لیے ملک کو مزید پرکشش بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
جاپانی ڈائریکٹر جنرل تارو کاٹو نے حکومت پاکستان اور عوام کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جاپانی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی بڑھ رہی ہے، جاپان مستقبل میں تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں